شہدائے تحریک بہاولپور کی یاد میں شمعیں روشن 260

شہدائے تحریک بہاولپور کی یاد میں شمعیں روشن

بہاولپور (اُمیدیں ٹائمز) بہاول پور کو صوبہ بنانے کی تحریک کے 50 سال مکمل ہونے پر تحریک صوبہ بہاول پور کے زیر اہتمام فرید گیٹ پر شہدائے بہاول پور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موم بتیاں روشن کی گئی۔جس میں صوبہ کی حامی تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر تحریک صوبہ بہاول پور کے چیئر مین جام حضور بخش ملک محمد اجمل اکرم انصاری،راجہ شفقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء بہاول پور کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بہاول پور صوبہ بحالی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بہاول پورصوبہ خوشحالی کی علامت ہوگا بہاول پورکے وسائل کہیں اورمنتقل نہیں ہونے دیں گے ہردورمیں سابق ریاست بہاول پور کے باسیوں سے سوتیلوں جیسا سلوک ہواجنوبی پنجاب صوبہ کیساتھ ساتھ بہاول پو ر صوبہ کی بحالی ضروری ھے جنوبی پنجاب سکریٹریٹ کالولی پاپ بہلاوئے کے سوا کچھ نہیں تخت لاہور کی غلامی کے بعد ملتان کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکرمایوس پھررہے ہیں اوراپرپنجاب کے لوگوں کوجان بوجھ کر ہمارے اوپرمسلط کیاجارہاہے یہاں کی عوام اب بیدارہوچکی ہے اوراپنے حق کے لئے ہرسطح پرجائیں گے انہوں نے کہاکہ بہاول پورکی عوام کوہرمعاملے میں محروم رکھاگیاہے یہاں تک کہ فی ایکٹراوسط کیوسک پانی بھی اپرپنجاب اور سندھ سے کم دیاجارہاہے جس سے یہاں کی زمینیں بنجر ہورہی ہیں ملازمتوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں میں بھی سب سے کم کوٹہ دینے سے یہاں کی عوام میں احساس محرومی بڑھ رہاہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بہاول پور بحالی کی تحریکوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کراپناحق لیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت وقت محسن پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے فی الفوربہاول پور صوبہ بحال کرے انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی دوسرے صوبہ کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہمیں اپناحق دیاجائے پوری دنیا میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل کی مثالیں موجود ہیں قومی جماعتیں اپنے اپنے منشور بحالی صوبہ کے اھم ایشوکو شامل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں